عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔کمانڈر چترال ٹاسک فورس

چترال(بشیر حسین آزاد)کمانڈرچترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے ارندو کا دورہ کیا اور ارندو گول کمسئی روڈ پر ہونے والے کام کا جائزہ لیا۔اس موقعے پرارندو گول مشادام کے مشران اور ٹھیکہ دار بھی موجودتھے۔ٹھیکہ دار نے روڈ پر ہونے والے کا م کی پیشرفت کے بارے میں بتایا۔جس پر کرنل نظام الدین شاہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر مشادام گاؤں کے لوگوں نے علاقہ آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ کرنل نظام الدین شاہ نے علاقہ کے عوام کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی اور کہا کہ ارندو گول کمسئی روڈ گاؤں مشادام تک مکمل ہوچکی ہے اور مزید کام زور شور سے جاری ہے۔ارندو کمسئی روڈ سے نہ صرف اہل علاقہ کو روڈ کی سہولت میسر آئیگی بلکہ علاقے کی تعمیر وترقی میں بھی مدد ملے گی۔کمانڈر چترال ٹاسک فورس پولیس تھانہ ارندو اور چترال لیویز (بارڈر پولیس) یونٹ بھی گئے۔اور جوانوں سے ملے اور اُن کی بلند حوصلہ کی تعریف کی اور اُنہیں کیش انعام بھی دئیے۔اسکے بعدگورنمنٹ ہائی سکول ارندو گئے جہاں اساتذہ اوربچوں سے ملے اور ہرقسم کی تعاون اور مددکی یقین دہانی کی۔دورے سے واپسی پر مکتب سکول ڈمیل نثار گئے جہاں اُن کی خصوصی ہدایت پردواضافی باتھ روم،رنگ ورغن،کارپٹنگ،سیلنگ،دروازے ،شیشے اورجالیاں لگوائے گئے تھے۔جس کا اُنہوں نے فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا۔اہل علاقہ نے پاک آرمی اور علاقے کے لئے کیے جانے والے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے اہل علاقوں کو ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔

 

LEAVE A REPLY