چترال- وادئ چترال کے
انتہائی شمال میں سطح سمندر سے ساڑے سات ہزار فٹ
بلندی میں واقع
گاوں کھوت میں شدید سردی میں سکول کھلنے کی غلط اطلاع پر بچے
سکول جارہے ہیں محکمہ تعلیم نے ابھی تک سکول کھلنے کی تاریخ کا
نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے۔ چترال میں
اساتذہ بچوں کو جلانے کی لکڑی لانے پر مجبور کررہے ہیں اس لیے
یہ بچے لکڑی ساتھ لیکر سکول جارہے ہیں تاکہ اساتذہ کی طرف سے
ان کو لاٹھی کھانے کی نوبت نہ آئے، یہی نہیں چترال کے اساتذہ
کے لیے روزانہ انڈے اور دودھ بھی ساتھ لانا طالب علموں کے لیے
لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کیا وزارت تعلیم کے اعلٰی حکام اس
معاملے پر خود کو جھنجھوڑنے کی زحمت گوارا کریں گے؟
رپورٹ رحمت عزیز
چترالی۔ کےاین این
........................................................................................................