اخبار چترال
چترال کی مختصر خبریں
حاجی محمّد خان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آرگنائزر مقرر. ممتاز ٹھیکدار ایون کے
حاجی محمّد خان کو ضلع
چترال کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن)
کا آرگنائزر
مقررکیا گیا ہے
.
ایک شخص چار دنوں سے
لاپتہ...مقبول ولد ما خان مرحوم ساکن توردہ چترال شہر جو کہ محکمہ
جنگلات میں فاریسٹ گارڈ بھی تھا ' گزشتہ چار روز سے لا پتہ ہے
.
نیٹو جہازوں
کا سویر کے اوپر پرواز جیوٹی وی کے مطابق پیرکے روز
افغانستان سے نیٹو افواج کے جہاز پاکستان کی سرحدی حدود کی خلا ورزی کرتے
ہوے دروش چترال کےسرحدی گاؤں سویر پر پرواز کرتے رہے... اخبار چترال رپورٹ
دینین میں
قتل کی واردات .. دینین میں ایک شخص عنایت الله جو کہ مسجد کا
امام بھی ہے نے اپنے جوان سال بھتیجے عبدل باسط کو چھرہ گھونپ کر ہلاک کر
دیا. وجہ قتل ذاتی جگھڑا بتایا جاتا ہے.
انتقال پرملال:
چترال کے معروف تاجرالحاج شیخ عبدالواحد طویل علالت کے بعد انتقال
کر گئے . وہ حاجی عبدل ناصر حاجی گل ناصر اور فضل واحد کے والد اور حاجی
محمّد ظفر خان اور بشیر حسسین آزاد کے چچا تھے
.
ریشن
میں قتل کی واردات...
آدینہ خان ولد راضی خان سکنہ ریشن گول کو اسی گاؤں کے زار
ولی ولد شکور
بیگ نے بندوق سے فائر کے قتل کردیا. وجہ قتل مقتول کا قاتل کو
غیر قانونی شکارکرنے سے منح کرنا بتایا جاتا ہے . ملزم کو گرفتار کر لیا
گیا ہے..(گل حماد فاروقی
کالاش تہوار چٹرمس
ُشروع ہو گیا...
کالاش قبیلے کا سردیوں کا
مذہبی تہوار چٹرمس کلاش وادیوں میں
شروع ہو گیا ہے . کالاش نوجوان قاعد
اعظم نی اخبار چترال کو بتایا کہ 15
دسمبر کے بعد باہر کے مردوں کو تہوارمیں شمولیت کی اجازت نہیں ہو گی.
چترال میں بجلی کا سوا
ستیاناس... چترال میں جہاں
پہلے ہی بجلی کا ستیاناس تھا اب بارشوں کی وجھ سے
اس کا سوا ستیاناس ہو گیا
ہے اورگھنٹوں اس کا نام و نشان نہیں ملتا.بازار کی کاروباری افراد اس اذیت
سے سخت نالاں ہیں اور کچھہ تو اپنا بجلی پر منحصر کاروبار ختم کرنے کا سوچ
رہے ہیں.
.
چترال
میں جمہ کے روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری...
بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے راستے متاثرہوئے ہیں.لواری پاس بند ہو
چکا ہے اور اطلاعات کے مطابق ٹنل میں سے مسافروں کو جانے کی اجازت تا حال
مل رہا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹنل میں سے گزرنے کا بندوبست مستقل
بنیادوں پر اور با طریقہ ہونا چاہئیے
----------------------------------------------------------------------------------